میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شریف فیملی کا حساب لینے والو ! ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے ‘نہال ہاشمی

شریف فیملی کا حساب لینے والو ! ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے ‘نہال ہاشمی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی/ اسلام آباد (اسٹاف/بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب لینے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے تم جس کااحتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹاہے۔تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کی 28 مئی کو کی گئی ایک تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے ویڈیو میں نہال ہاشمی خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں تم جس کا احتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹا ہے۔ ہم نواز شریف کے کارکن ہیں۔ جنہوں نے حساب لیا ہے اور جو لے رہے ہیں کان کھول کر سن لو، ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے، تم آج حاضر سروس ہو، کل ریٹائر ہوجاو¿ گے۔ ہم تمہارے بچوں اور خاندان کے لےے پاکستان کی زمین تنگ کردیں گے۔ احتساب لینے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے۔بعد ازاں متنازع تقریر پر اپنا موقف دیتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ میری تقریر غیر جمہوری افراد کے خلاف تھی۔ مسلم لیگ (ن) کا ہر دور میں احتساب ہوتا رہا ہے۔ اگر مجھے جے آئی ٹی کے بارے میں بولنا ہوتا تو نام لیتا احتساب کے نام پر انتقام نہیں ہونا چاہیے اور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کررہا تھا۔ علاوہ ازیں جے آئی ٹی اور عدلیہ کو دھمکی دینے پر تنقید کا نشانہ بنانے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی سینیٹر کی رکنیت اور پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ وزیراعظم نے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے ان کی سرزنش کی تھی، مسلم لیگ ن کے ترجمان ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اداروں کے خلاف بیان دینے پر سینیٹر نہال ہاشمی کو وزیراعظم طلب کیا اور بیان دینے پر ان کی سرزنش کی اور وزیراعظم نے ان کی بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔ وزیراعظم کی جانب سے سینیٹر نہال ہاشمی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد ان سے مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے فارغ کر دیا اور ان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی اور سینیٹرشپ سے بھی استعفیٰ طلب کیا جس پر سینیٹر نہال ہاشمی نے پارٹی رکنیت اور سینیٹرشپ سے استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی پارٹی ڈسپلن اور غیرذمہ دارانہ بیان پر تحریری وضاحت پیش کرنے کے لےے وزیراعظم ہاﺅس گئے، تاہم وزیراعظم نے ملاقات نہیں کی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر پارٹی ترجمان ڈاکٹر آصف کرمانی نے نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق آصف کرمانی نے وزیراعظم کی سخت ناراضی اور تنبیہ کا پیغام دیاجس پر نہال ہاشمی نے وضاحت دی کہ غلطی ہوگئی، تاہم ترجمان مسلم لیگ ن نے ان کی وضاحت مسترد اور پارٹی رکنیت فوری معطل کر دی،وزیراعظم کی طرف سے ہدایت آ ئی کہ نہال ہاشمی سینیٹ سے بھی استعفیٰ دے دیں۔نہال ہاشمی نے ڈاکٹر آصف کرمانی کے ساتھ جاکر سینیٹ آفس میں استعفیٰ جمع کرادیا،استعفے میں لکھا کہ وہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہے ہیں ، فوری منظور کیا جائے۔چیئرمین سینیٹ استعفے کا جائزہ لینے کے بعد نہال ہاشمی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے اسے الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے۔ دوسری جانبچیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کی جے آئی ٹی اور ججزکو دھمکیاں دینے سے متعلق تقریر کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے نہال ہاشمی کوذاتی طور پر سپریم کورٹ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کی تقریر کا نوٹس لے کر معاملے کو پاناما عملدرآمد بینچ کے سامنے بھیج دیا ہے اور آج جمعرات کو جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل خصوصی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ ترجمان کے مطابق چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کی دھمکی آمیز تقریر کا نوٹس لے کر نہال ہاشمی کو ذاتی حیثیت میں بھی طلب کر لیا ہے اور اس حوالے سے نہال ہاشمی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں