آہ !شاہ فیصل شہید
شیئر کریں
سامراجی ملک خواہ کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہو جائیں اور یہود ونصاریٰ و اسرائیل ان کی مدد کے لیے ہمیشہ ہی برسر پیکار رہیں مگر اسلام دشمنوں کی اندرونی بزدلی انہیں مسلمانوں کے مقابلے میں اکثر و بیشتر شکست سے دو چار کیے ہی رکھتی ہے ۔شاہ فیصل شہید کے زمانے میں امریکا آج ہی کے دور کی طرح اسلام دشمن کارروائیوں پر تلاہوا تھا تو شاہ فیصل نے ان کے تیل بند کرنے کا اعلان کردیا تو فوراً ہی سبھی عالمی غنڈے اور دہشت گرد طاقتیں راہ راست پر آگئیں۔بھٹو دور میں عالم اسلام کی سربراہی کانفرنس لاہور میں منعقد کی گئی اور سامراجیوں نے بہت چوں چراں کی اور انہیں اس سے باز رہنے کابھی کہا،بھٹو کی طرف سے ایسے” نام نہاد آقاﺅں “کا حکم نہ ماننے کا صلہ بعد میں انہیں خود بھگتنا پڑا تھا۔ شاہ فیصل مرحوم خود اس میں تشریف لائے، سربراہی کانفرنس کے انعقاد کے لیے بغیر اعلان کیے ڈھیروں امداد کی ،گو کہ بھٹو صاحب نے اس کانفرنس کے ذریعے بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے کا اچانک اعلان کر ڈالاجس کا سبھی سربراہوں نے برا منایا تھا، نابغہ ¿ عصر سید ابوالاعلیٰ مودودی جو کہ اس وقت زندہ تھے ۔جو جو اسلامی مملکتوں کے سربراہ ان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ اچھرہ لاہور تشریف لے گئے انہوں نے وہاں عالم اسلام کے مسائل پر بات چیت کی اور انہیںبنگلہ دیش تسلیم کیے جانے کی بابت اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔خود مولانا مودودی اس کانفرنس میں شمولیت کے لیے صوبائی اسمبلی لاہور کی عمارت جہاں اجلاس کا انعقاد ہورہا تھا پہنچے ابھی وہ ہال کے اندر داخل نہیں ہوئے تھے اور عمارت کے باہر موجود سیڑھیاں چڑھ رہے تھے کہ انہیں بتایا گیا کہ بھٹو صاحب نے اندر منعقد کی جانے والی اسلامی سربراہی کانفرنس میں بنگلہ دیش (جو اس وقت بھارتی کالونی بنا ہوا تھا) کو تسلیم کرنے کا اعلان کر ڈالا ہے وہ وہیں سے واپس چلے گئے اور اجلاس میں شرکت نہ کی۔شاہ فیصل شہید نے1974ءکی تحفظ ختم نبوت کی تحریک کے دوران پاکستانی حکومت کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیے جانے کے لیے دباﺅ ڈالا تھا۔اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد اسلام آباد میں تعمیر کرنے اوروہاں بڑی اسلامی یونیورسٹی کے قیام کے لیے امداد دی تھی۔ ان کی عالم اسلام کے لیے پر خلوص اور ولولہ انگیز کو ششیں سامراجیوں کوکسی صورت قبول نہ تھیں اس لیے انہیں راستے سے ہٹانے کے لیے شہید کرواڈالا گیا۔اب پھر ایک عرصہ کے بعد 47اسلامی ممالک کی سربراہی کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب نے کی ہے۔ جہاں ٹرمپ کی صدارت کروائی گئی جب کہ یہ صاحب بہادر وہی ہیں جن کی جیت کی خوشی میں مودی سرکار نے شادیانے بجائے تھے اور انہوں نے پوری انتخابی مہم کے دوران اسلام کے خلاف سخت جذباتی اور گالم گلوچ سے بھرپور زبان استعمال کی تھی تاکہ وہاں کے عیسائی انہیں اپنا ہمدرد سمجھ کر مذہبی عقائد کی بنیاد پر ووٹ دے ڈالیں،حتیٰ کہ دوران انتخابی مہم کئی جگہ مساجد کو بھی شہید کرواڈالا تھا اور جونہی وہ اقتدار میں آگئے انہوں نے سات اسلامی ممالک کا اپنے ہاں داخلہ بند کر ڈالا اور وقفے وقفے سے سبھی مسلمانوں کو امریکا سے نکل جانے کا حکم دیتے رہتے ہیں۔اب اسلامی سربراہی کانفرنس میں جو کچھ دنیا نے دیکھا وہ محیر العقول ہی نہیں بلکہ ہمارے سبھی حکمرانوں کی قابل رحم اور قابل افسوس حالت کو ظاہر کرتا ہے کہ تقریباً سبھی سربراہ اس خواہش کے غلام نظر آئے کہ وہ کسی طرح ٹرمپ سے ہاتھ ملا سکیں۔عالمی میڈیاپر ایسا دکھایا جانا دنیا کے غیور مسلمانوں کے منہ پر ایک طمانچہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ47 اسلامی ممالک کے سربراہوںکو اکٹھا اس لیے کیا گیا کہ ٹرمپ کی صدار ت میں اجلاس منعقد کرکے دیگر عالمی طاقتوں کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ ٹرمپ ہی پوری اسلامی دنیا کا ” واحد سکہ بند لیڈر ہے“اور تمام عالم اسلام اس کے اشاروں پر چلنے کو تیار ہے۔ واحد ایٹمی اسلامی مملکت پاکستان کے وزیر اعظم کی تقریر نہ کروایا جانا(خواہ وہ وقت کی کمی اور حروف تہجی کی بنیاد پر ہی کیوں نہ ہو) بھی اچنبھے کی بات لگتی ہے۔ امریکا اور شاہ سلمان کی طرف سے بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستانی افواج اور عوام کی مشترکہ کوششوں اور ایک لاکھ شہادتوں کا ذکر تک کرنا بھی مناسب نہ سمجھا گیا ۔آج پورے عالم اسلام میں شاہ فیصل کی یاد آرہی ہے اور وہ مسلمانوں کی موجودہ حالت زار دیکھ کر خون کے آنسو رو رہے ہیں اور ہم پاکستانی ٹھہرے صرف اقتداری خواہشات کے غلام کہ کسی طرح سے احتجاج کرنے کی جرا¿ت تو کیا کرنا تھی اُف تک بھی نہ کرسکے، یہاں تک کہ ایک ہمسایہ اسلامی ملک ایران کے خلاف باتیں کیے جانے پر سخت سست بھی نہ کہ سکے۔بین الاقوامی میڈیا میں جن اربوں ڈالرز قیمت کے انعامات کا اعلان سعودی حکمرانوں کی طرف سے ٹرمپ کے لیے کیا گیا اس سے دنیا سکتے میں آگئی، حتیٰ کہ ایران کو کہنا پڑا کہ ہم پہلے سے کہتے آرہے ہیں کہ سامراجی سعودی ارب کو گائے کی طرح نچوڑ ڈالیں گے۔ پہلے بھی حفاظتی اقدامات کے ناطے ہزاروں امریکی فوجی سعودی عرب میں موجود ہیں اور کئی لاکھ فی کس کے حساب سے تنخواہیںبٹور رہے ہیںاور مکہ اور مدینہ کی دھرتی پر ” ہمہ قسم عیاشیاں ،اوباشیاں“ کررہے ہیں اور کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں، سعودی پاک سرزمین کی ایک بڑی سڑک کا ٹرمپ کے نام پر رکھنااور وہیں مسلمانوں کے دشمن کا مجسمہ نصب کرنا جیسے اعلانات کو شاید کوئی مسلمان بھی اچھی نظروں سے نہ دیکھ سکے۔جو قیمتی تحفے ذاتی طور پر ٹرمپ کو دیے گئے ان میں انتہائی قیمتی اور نایاب ہیرا خالص سونے سے تیار کردہ گن 25کلو وزنی خالص سونے سے تیار کردہ 20کروڑ ڈالر قیمت ک
ی تلوار جس پر ہیرے اور دیگر نادر قسم کے پتھر نصب ہیں، سونے اور ہیروں سے تیار کردہ پچیس گھڑیاں جن کی قیمت 22کروڑ ڈالر سے زائد ہے ،مزید 150سے زائد ہیرے اور جواہرات سے سجے عبایہ مجمسہ آزادی کا ہم شکل مجمسہ جو ہیرے جواہرات سے تیار شدہ ہے،80کروڑ ڈالر کی قیمتی 125 میٹر لمبی کشتی جو کہ دنیا کی سب سے لمبی ذاتی کشتی ہے جس میں80عام کمرے اور20شاہی کمرے شامل ہیں جن کے بیشتر اعضاءسونے سے تیار کردہ ہیں۔ یہ تحائف عالم اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ٹرمپ کو( جس نے چند روز قبل ہی افغانستان پر دنیا کے سب سے بڑے غیر ایٹمی بم کو مارا تھا )دیا جانا دنیا کے مسلمانوں کے دلوں میں خونی خنجر کی طرح گھونپنے کے مترادف ہے۔
٭٭….٭٭