
پاکستانی حکام پہلگام حملے کی تحقیقات میں تعاون کریں، امریکی وزیر خارجہ
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱ مئی ۲۰۲۵
شیئر کریں
امریکی وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے بات چیت پر محکمہ خارجہ کی ترجمان کا بیان جاری
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے بات چیت پر محکمہ خارجہ کی ترجمان نے بیان جاری کردیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بات کی، وزیر خارجہ روبیو نے بائیس اپریل کو پہلگام میں ہوئے حملے کی مذمت کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے عزم دہرایا کہ گھناؤنے تشدد کے واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکام بے حسی پر مبنی اس پہلگام حملے کی تحقیقات میں تعاون کریں۔
انہوں نے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بھارت کے ساتھ مل کر کشیدگی میں کمی لائے، براہ راست کمیونی کیشن بحال کرے اور جنوبی ایشیا میں امن اور سیکیورٹی برقرار رکھے۔