میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیو اسٹاک ، کرپشن تحقیقات میں شامل ڈائریکٹر جنرل مقرر

محکمہ لائیو اسٹاک ، کرپشن تحقیقات میں شامل ڈائریکٹر جنرل مقرر

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(خصوصی رپورٹ) محکمہ لائیو اسٹاک، کرپشن تحقیقات میں نامزد ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر براجمان، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری حزب اللہ بھٹو کو کچھ ماہ قبل ڈی جی کی اضافی چارج دی گئی، 20 سے زائد گریڈ 20 افسران کو نظرانداز کرکے گریڈ 19 کے حزب اللہ بھٹو کو نوازا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ کے عھدے کا اضافی چارج کرپشن تحقیقات میں نامزد حزب اللہ بھٹو کے حوالے کردیا گیا ہے، کچھ عرصہ قبل اینٹی کرپشن نے ادویات کی خریداری و دیگر مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں سابق ڈائریکٹر جنرل نذیر کلہوڑو، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری حزب اللہ بھٹو، احتشام رانا سمیت دیگر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور 2020ع سے 2023ع تک کا تمام ریکارڈ طلب کیا تھا، تاہم سندھ حکومت نے اینٹی کرپشن تحقیقات میں نامزد حزب اللہ بھٹو پر خصوصی نواز کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ کا اضافی چارج دیا جس کو 6 ماہ سے زائد وقت گزر چکا ہے لیکن سندھ حکومت گریڈ 20 کے 20 سے زائد افسران کو کھڈے لائن لگا کر گریڈ 19 کے حزب اللہ بھٹو کے ذریعے محکمہ لائیو اسٹاک کے معاملات چلا رہی ہے، ذرائع کے مطابق حزب اللہ بھٹو کے پاس ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج تو ہے لیکن پس پردہ تمام معاملات سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نذیر کلہوڑو چلا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق حزب اللہ بھٹو نذیر کلہوڑو کے فرنٹ مین ہیں اور ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کو محکمے کا ڈیفکٹو سیکرٹری بھی کہا جاتا ہے، اس حوالے سے روزنامہ جرات کی جانب سے سیکرٹری لائیو اسٹاک سندھ اور ڈائریکٹر جنرل حزب اللہ بھٹو کا موقف لینے کیلئے معتدد بار کالز کی گئیں لیکن خبر فائل ہونے تک ان کا موقف نہ مل سکا.۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں