نیشنل بینک کا ملازمین پنشن کیس میں عدالتی حکم نظر انداز
شیئر کریں
نیشنل بینک آف پاکستان کے پینشنرز کیس میں سپریم کورٹ کے آرڈر 11500 پینشنرز کی ادائیگی کو نظر انداز کردیا گیا جس پر پینشنرز نے اس کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی ہے بینک کے صدر رحمت اللہ حسنی ڈویڑنل ہیڈ فنانس پارٹی عبدالواحد سیٹھی اور ڈویڑنل ہیڈ لیگل مہناز سالار کے نام شامل کئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ بینک انتظامیہ کی جانب سے چھہ سال قبل دائر کردہ ریویو پٹیشن خارج کردی تھی اور احکامات جاری کئے کہ ایک ماہ کے اندر پینشنرز کو ادائیگی کی جائے مگر وقت مقررہ گزر جانے کے باوجود احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ،نیشنل بینک آف پاکستان ویلفیئر ایکشن کمیٹی کے تحت واجبات کی ادائیگی کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے پر
عمل درآمد کو ممکن بنانے کے لیے ملک گیر سطح پر منظم و منفرد احتجاجی مظاہروں اور دھرنے کی منصوبہ بندی اور لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ توہینِ عدالت کی تین درخواستیں جمع کرائی جاچکی ہیں جس کے نوٹیفکیشن جاری ہوگئے ہیں ۔