میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت ، ٹڈی دل خاتمے کیلئے لی جانے والی گاڑیاں غائب

محکمہ زراعت ، ٹڈی دل خاتمے کیلئے لی جانے والی گاڑیاں غائب

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت سندھ ، ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے لی جانے والی کروڑوں روپے کی گاڑیاں گم ہونے کا انکشاف، محکمہ زراعت کے ایگریکلچر ایکسٹینشن نے 45 گاڑیاں خریدیں، سابق اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل نے گاڑیاں سیاستدانوں کو گفٹ کردیں، خریداری میں خرد برد کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کے سینکڑوں گاڑیاں گم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، تین سال قبل محکمہ زراعت سندھ کے شعبہ زرعی توسیع نے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے 45 گاڑیاں خریدیں تھیں، ملنے والے دستاویزات کے مطابق محکمہ زراعت سندھ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن بھی کروائی اور 45 گاڑیوں کی جی ایس ایف 752،753 754،755،756،757،758،760،761،762،763 764 سے 799، جی ایس ایف 813 سے 816 تک رجسٹریشن
نمبر الاٹ کئے گئے، خریدی گئی گاڑیوں میں ٹویوٹا ہائی لیکس فل لوڈیڈ بھی شامل تھیں تاہم کچھ عرصے بعد گاڑیاں غائب ہونا شروع ہوگئیں، ذرائع کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل ہدایت اللہ چھجڑو اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل منیر جمانی نے گاڑیاں سیاستدانوں اور اعلیٰ افسران کو گفٹ کردیں، ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی کے زیر استعمال دو گاڑیاں ہیں جبکہ ٹنڈوالہیار سے تعلق رکھنے والے ایک سیاسی رہنما، سابق صوبائی وزیر سمیت سیکرٹری سطح کے افسران نے بھی بہتی گنگا سے ہاتھ دھوتے ہوئے گاڑیاں اٹھا لیں، ذرائع کے مطابق 45 گاڑیوں میں سے 30 گاڑیاں گم ہیں جن کا کوئی پتا نہیں ہے، واضح رہے کہ گاڑیوں کی خریداری کی مد میں بھی خرد برد کی گئی تھی جس پر نیب نے تحقیقات بھی شروع کی تھیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں