عمران خان نے بیرون ملک دوروں پر 11 ارب 15 کروڑ خرچ کیے
شیئر کریں
عمران خان کے بطور وزیراعظم اور وفود کے ہمراہ بیرون ممالک دوروں پر 3 سال میں 11 ارب 15 کروڑ 43 لاکھ 4 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کے پہلے مالی سال 2018-2019 میں وفود کے ہمراہ بیرون ممالک دوروں پر 2 ارب 88 کروڑ30 لاکھ روپے اور موجود وزیر اعظم شہباز شریف کے پہلے مالی سال میں ایک ارب 31 کروڑ 13 لاکھ 91 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے ہیں، سابق وزیر اعظم عمران خان اور وفود کے بیرون ممالک دوروں پر مالی سال 2018-2019 تا 2021-2022 کے مارچ تک مجموعی طور پر 11 ارب 15 کروڑ 43 لاکھ 4 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان اور وفود کے بیرون ممالک دوروں کیلئے 3 سال میں 2 ارب 45 کروڑ 99 لاکھ روپے سپلیمنٹری بجٹ لیا گیا، سابق وزیراعظم عمران خان اور وفود کے بیرون کے ممالک دوروں پر مالی سال 2018-2019 میں مجموعی طور پر 2 ارب 88 کروڑ30 لاکھ روپے اخراجات ہوئے اور 57 کروڑ 78 لاکھ روپے سپلیمنٹری بجٹ لیا گیاہے۔مالی سال 2018-2019 میں سابق وزیراعظم عمران خان اور وفود کے بیرون ممالک دوروں پر انٹرٹمنٹ اور گفٹس پر 4 کروڑ 99 لاکھ روپے، وفود کے بیرون ممالک دوروں کے سفری، رہائش اور کھانے و دیگر اخراجات کی مد میں 62 کروڑ 14 لاکھ روپے اخراجا ت ہوئے۔مالی سال 2019-2022 میں سابق وزیراعظم عمران خان اور وفود کے بیرون ممالک دوروں پر مجموعی طور پر 3 ارب 47 کروڑ 15 لاکھ 51 ہزار روپے اخراجات ہوئے جس میں 1 ارب 25 کروڑ 50 لاکھ روپے سپلیمنٹری بجٹ شامل ہے، مالی سال 2019-2020 میں انٹرٹمنٹ اور گفٹس کی مد میں ایک کروڑ 74 لاکھ 94 ہزار روپے، وفود کے بیرون ممالک میں 9 کروڑ 46 لاکھ روپے کے اخراجا ت ہوئے ہیں۔مالی سال 2020-2021 میں سابق وزیراعظم عمران خان اور وفود کے بیرون ممالک دوروں پر مجموعی طور پر 2 ارب 57 کروڑ 44 لاکھ 14 ہزار روپے اخراجات ہوئے جس میں 50 کروڑ 92 لاکھ 50 ہزار روپے سپلیمنٹری بجٹ شامل ہے، مالی سال 2020-2021 میں سابق وزیراعظم عمران خان اور وفود کے بیرون ممالک دوروں پر انٹرٹمنٹ اور گفٹس پر 2 کروڑ 85 لاکھ 43 ہزار روپے اور وفود کے بیرون ممالک میں 5 کروڑ 42 لاکھ 84 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت کے آخری مالی سال 2021-2022 میں مارچ 2022 تک وفود کے ہمراہ دوروں پر مجموعی طور پر 2 ارب 22 کروڑ 53 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان اور و فود کے ہمراہ دوروں پر مالی سال 2021-2022 میں انٹرٹمنٹ و گفٹس پر 2 کروڑ 28 لاکھ 17 ہزا رروپے اور وفود کے بیرون ممالک 10 کروڑ12 لاکھ روپے کے اخراجات کئے ہیں۔موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے مالی سال 2022 -23 کے پہلے 9 ماہ میں بیرون ملک دوروں کے دوران ایک ارب 31 کروڑ 13 لاکھ 91 ہزار روپے اخراجات آئے۔