عمران خان کے حربے ناکام ہوئے توجوڈیشل اسٹیبلشمنٹ آ گئی، مریم نواز
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب عمران خان کے تمام حربے ناکام ہو گئے تو اب اس کو بچانے کے لئے نئی جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ آ گئی ہے ،اس میں کچھ چہرے پرانے اور کچھ نئے چہرے شامل ہو گئے ہیں ، آج پیچھے سے بیٹھ کرڈوریاں کون ہلا رہا ہے؟، ثاقب نثار جو ریٹائر ڈہو گیا ہے اس نے عمران خان کو لانے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا ہوا ہے،پارلیمنٹ نے جو قانون بنایا ہے وہ قانون سپریم کورٹ کو مضبوط بناتا ہے ، سازشوں اور ون مین شو کو ختم کرتا ہے ، پارلیمنٹ نے جو قانون بنایا ہے اس پر آپ کو عملدرآمد کرنا پڑیگا،آپ کو پارلیمنٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا ،پارلیمنٹ اپنا فیصلہ منوا کر رہے گی ،آج قوم نظر رکھ کر بیٹھی ہے یہ کیا فیصلے کرتے ہیں،فیصلوں سے پہلے جس طرح کی نا موشی ہو رہی ہے اگر کوئی بھی عزت دار شخص ہوتا ہے جس پر اتنے سنگین الزامات لگے سنگین ثبوت سامنے آئے ہیں اگر ایسا کسی مہذب ملک میں ہوتا تو استعفیٰ دیکر گھر چلا جاتا تاہم یہ آج بھی وہیں کے وہیں بیٹھے ہیں،ا ن کو الیکشن کی جلدی نہیں ہے ،انہیں یہ فکر ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے الیکشن ہو جائیں ورنہ ہمیں الیکشن جتوانے والا کوئی نہیں ہوگا ،انتخابات اکتوبر میں ہی ہوں گے ، اس بار آرٹی ایس نہیں بیٹھے گا کیونکہ پرچہ آئوٹ ہو چکا ہے ، میں اس حق میں ہوں کہ کسی کی ذاتی گفتگو ٹیپ کرنے کا کسی کو حق نہیں ، چیف جسٹس کی ساس صاحبہ اور خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ اپنی گفتگومیں گاجر کا حلوہ بنانے کی ترکیب ڈسکس کر رہی تھیں ؟۔