میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مذاکرات ناکامی کا خدشہ،تحریک انصاف کا لانگ مارچ پر غور

مذاکرات ناکامی کا خدشہ،تحریک انصاف کا لانگ مارچ پر غور

ویب ڈیسک
پیر, ۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں بڑی تحریک اور لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے، مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں۔رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک کا آغاز کل لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلی سے ہو رہا ہے، اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہوگا۔واضح رہے کہ حکومتی اور تحریکِ انصاف کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے 2 بیٹھک ہو چکی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں