میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی ادارے کے ساتھ غیر ملکی کمپنی فراڈ کرنے میں کامیاب

قومی ادارے کے ساتھ غیر ملکی کمپنی فراڈ کرنے میں کامیاب

ویب ڈیسک
پیر, ۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

( نمائندہ خصوصی)قومی ادارے کے ساتھ غیر ملکی کمپنی فراڈ کرنے میں کامیاب ہو گئی پی ٹی سی ایل کو 800ملین ڈالرز کی ادائیگی روکنے کے بعدجائیدادوں کے تنازعے پر حکومت اور اتصالات کے مابین اہم پیش رفت سامنے آ گئی غیر ملکی کمپنی نے 33جائیدادوں کی منتقلی نہ ہونے پر26فیصد حصص کی نجکاری معاہدے کے بقایا جات 267ملین ڈالر زمیں نمٹانے کی کوششیں تیز کر دیں۔ذرائع کے مطابق 2005میں حکومت کی جانب سے 2.6 بلین ڈالرزکے عوض قومی ادارے کے 26فیصد حصص متحدہ عرب اماراتی کمپنی’’اتصالات‘‘کو فروخت کیے گئے تھے معاہدے کے تحت پی ٹی سی ایل کی 2 ہزار 384جا ئیدادیں اتصالات کے نام پرمنتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد 33جائیدادوں کی منتقلی نہ ہونے پر غیر ملکی کمپنی کی جانب سے پی ٹی سی ایل کو 800 ملین ڈالرز کی ادائیگی روک دی گئی تھی جو گزشتہ کئی سالوں میں پاکستان کو تاحال اب تک نہیں ہو سکی ہے اس ضمن میں حکومت کی جانب سے گزشتہ سال قابل اعتماد ویلویٹرز اور چارٹرڈ اکاؤنٹس کے ذریعے مذکورہ جائیدادوں کی قیمتوں کا تعین کر کے غیر ملکی کمپنی کو بقایاجات سے88ملین ڈالرز کی کٹوتی کرنے کی آفر دی گئی تھی جس پر غیر ملکی کمپنی کی جانب سے سودے کو نقصان پر مبنی قرار دیتے ہوئے پی ٹی سی ایل کو صرف اور صرف267ملین ڈالر زکی ادائیگی کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ533ملین ڈالر ز 33جائیدادیں جن کی مالیت 88ملین ڈالرز ہیں کی مد میں کاٹنے کا فیصلہ کر لیاہے جس نے حکومتی شخصیات کو سر پکڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں