میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خراب اے ٹی ایم 48 گھنٹوں کے اندر آپریشنل کریں،اسٹیٹ بینک کی ہدایت

خراب اے ٹی ایم 48 گھنٹوں کے اندر آپریشنل کریں،اسٹیٹ بینک کی ہدایت

جرات ڈیسک
اتوار, ۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسٹیٹ بینک نے تمام شیڈولڈ بینکوں کو خراب اے ٹی ایم 48 گھنٹوں کے اندر آپریشنل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ اسٹیٹ بینک نے تمام شیڈولڈ بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید الفطرکی تعطیلات کے اختتام تک خصوصی طور پر اپنے اپنے بینکوں کی اے ٹی ایم برانچز میں نصب اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر اسٹاک موجود رکھیں تاکہ اے ٹی ایم مشینیں استعمال کرنے والے بینکوں کے کھاتہ داران کوماہ صیام کے اختتامی ایام اورعید الفطرکی تعطیلات تک رقوم نکلوانے میں کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی خراب اے ٹی ایم مشینیں 48 گھنٹوں کے اندر اند ر درست کروا کر انہیں چالو حالت میں لائیں ورنہ ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں