میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ جیت رہی تھی، ڈسکہ کی طرح اچانک نتائج روک کر ہرا یا گیا،نوازشریف

ن لیگ جیت رہی تھی، ڈسکہ کی طرح اچانک نتائج روک کر ہرا یا گیا،نوازشریف

ویب ڈیسک
هفته, ۱ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جیت رہی تھی، اچانک ڈسکہ کی طرح نتائج کئی گھنٹے روک کر ہرا دیا گیا، مفتاح اسماعیل کو حقیقی کامیابی پر مبارکباد، ہم نے ماضی میں بھی کراچی کی روشنیاں اور امن بحال کیا، آئندہ بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے این اے249 میں شکست کو دھاندلی قرار دیتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ کراچی کے عوام کی محبت پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔مفتاح اسماعیل کو حقیقی کامیابی پر مبارکباد۔ ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کے ساتھ کھڑا رہنے پر عوام کو خراج تحسین۔ انہوں نے کہا کہ 190پولنگ سٹیشنز تک مسلم لیگ ن جیت رہی تھی کہ اچانک ڈسکہ کی طرح بقیہ نتائج کو کئی گھنٹے تک روک دیا گیا۔اختتام پر مسلم لیگ ن کو 683 ووٹوں سے ہروا دیا گیا۔ جو کہ مسترد شدہ ووٹوں سے بھی کم ہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی کراچی کی روشنیاں اور امن بحال کیا تھا اور آئندہ بھی کریں گے۔انشااللہ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں