میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کسی ادارے ، افسر یا اشخاص کی مداخلت برداشت نہیں، چیف الیکشن کمشنر

کسی ادارے ، افسر یا اشخاص کی مداخلت برداشت نہیں، چیف الیکشن کمشنر

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کام میں کسی ادارے ، سرکاری افسران، اشخاص کی مداخلت برداشت نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے ڈپٹی کمشنر شکارپور کی جانب سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شکارپور کو میٹنگ میں بلانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ممبر سندھ نثار احمد درانی کو واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کام میں کسی ادارے ، سرکاری افسران، اشخاص کی مداخلت برداشت نہیں، رپورٹ الیکشن کمیشن میں جلد پیش کی جائے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ نے چند روز قبل شکار پور میں بلدیاتی حلقہ بندیوں پر کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس پر ڈپٹی کمشنر رحیم بخش میتلو کو اعتراضات تھے ، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ظہیر احمد سہتو کو دفتر میں بلا کر سخت زبان استعمال کی۔ جس پر ظہیر احمد سہتو ظہیر احمد سہتو صوبائی الیکشن کمشنر کو خصوصی خط بھجوادیا جس میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر شکار پور پر الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت کرتے ہوئے کام میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں، ان حالات میں کام کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں