وزیراعظم نے ٹائیگرز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنے کی منظوری دے دی
شیئر کریں
وزیراعظم نے ٹائیگرز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنے کی منظوری دے دی۔ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعظم نے ٹائیگرز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنے کی منظوری دے دی۔عثمان ڈار نے وزیراعظم کو ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن اور ذمہ داریوں پر بریفنگ دی ، سیالکوٹ میں ٹائیگر فورس کے کامیاب ٹیسٹ رن اور آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ٹائیگر فورس کو سوموار سے پورے ملک میں متحرک کر دیا جائے ،وزیراعظم نے رضا کار فورس سے خود خطاب کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ،وزیراعظم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رجسٹرڈ نوجوانوں سے خطاب کریں گے ،وزیراعظم کی ہدایات کے بعد عثمان ڈار متحرک,بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کر دی گئیں ،ٹائیگر فورس بے روزگار مزدوروں کی نشاندہی بھی کرے گی،احساس پروگرام کے ذریعے بے روزگار مزدوروں کی مالی مدد کی جائیگی،ٹائیگر فورس ریلیف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی کی زمہ داریاں بھی انجام دے گی ،ٹائیگرز فورس سے مساجد، یوٹیلیٹی اسٹورز ،قرنطینہ سینٹرز سمیت اہم مقامات پر خدمات لی جائیں گی۔