میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اٹھارہویں ترمیم پر بات چیت میں کوئی مضائقہ نہیں، سینیٹر فیصل جاوید

اٹھارہویں ترمیم پر بات چیت میں کوئی مضائقہ نہیں، سینیٹر فیصل جاوید

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم پر بات چیت کرنے پر کوئی مضائقہ نہیں۔ ایک بیان میں سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم پر جوش تقریریں کرنے سے پہلے اس کو پڑھ تو لیں۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ دیکھنا ہوگا کہ اٹھارویں ترمیم کے آنے کے بعد اب تک ملک کو کیا فائدہ ہوا ہے ، جائزہ لینا ہوگا کہ اس ترمیم سے تمام صوبوں کو کیا فائدہ ہوا ہے ۔ سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ ذمہ داری اور کارکردگی کا تعین کہاں ہے ، گزشتہ دس سالوں میں صوبوں اور وفاق میں کیا آنکھ مچولی چلتی رہی۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ صوبوں اور وفاق کے بیچ بلیم گیم تو نظر آتا رہا مگر عوام کہیں نظر نہیں آئے ، تمام سیاسی جماعتوں ملکر اٹھارویں ترمیم پر بحث کرنی چاہیے اور عوام کے مفاد کے لیے بہترین فیصلے کر نے ہونگے ۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ بحث اور اتفاق رائے جمہوریت کا حسن ہے ـ عوام کے مفاد کے لئے کسی بھی چیز پر غور کرنے میں کوئی حرج نہیں، اپوزیشن تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کرے نہ کہ چھوئی موئی اپوزیشن بنے ، اگر اٹھارویں ترمیم میں کچھ گیپس ہیں تو ضرور ایڈریس ہونے چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں