سلیکٹڈ وزیراعظم محنت کشوں کا استحصال نہ کریں، آصف زرداری
شیئر کریں
سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم بے شک پیپلزپارٹی کو انتقام کا نشانا بنائیں مگر محنت کشوں کا استحصال نہ کریں،پیپلز پارٹی محنت کشوں کی طاقت ہے اور محنت کش پیپلز پارٹی کی طاقت ہیں،اس لیے پیپلز پارٹی محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی۔ اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی بینظیر ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم کا قیام عمل میں لائی تھی تاکہ حکومتی صنعتی اداروں میں محنت کشوں کی حصے داری ہو۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نام نہاد تبدیلی کی دعویدار حکومت نے محنت کشوں کے 28 ارب روپے لوٹ لیے ہیں،سلیکٹڈ وزیراعظم اپنی روح کی تسکین کیلئے بے شک ہمیں انتقام کا نشانا بنائیں مگر محنت کشوں کا استحصال نہ کریں اور انہیں28 ؍ارب روپے واپس کریں۔اپنے بیان میں آصف زرداری نے اصل تبدیلی کے لیے سیاسی فریقین کو میثاق معیشت لکھنے کی تجویز بھی دی۔