میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شعیب ملک ایک بار پھر افواہوں کی زد میں آگئے

شعیب ملک ایک بار پھر افواہوں کی زد میں آگئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک گزشتہ 24گھنٹے سے قیاس آرائیوں کی زد میں ہیں، وہ دورہ انگلینڈ سے چند روز کی چھٹی کو راز رکھ رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنی والدہ کی عیادت کیلئے سیالکوٹ نہیں آئے ہیں بلکہ ایک فیملی مسئلے کے حل کیلئے خاموشی سے دبئی لینڈ کر چکے ہیں۔2010میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کے بعد پاکستانی کرکٹر شعیب ملک مسلسل شہ سرخیوں میں رہے ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے تعلقات کے حوالے سے میڈیا میں خبریں آتی رہتی ہیں لیکن دونوں کی جانب سے ہمیشہ اس بات کی تردید کی گئی ہے ۔شعیب ملک کو 10یوم کی رخصت، پہلا ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے نہیں کھیلیں گے ،شعیب ملک ایک بار پھر افواہوں کی زد میں ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کررہی ہیں۔گزشتہ روز پی سی بی نے اعلان کیا کہ انگلینڈ کی ایک روزہ سیریز کیلئے انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک کو 10روز کی چھٹی دے دی گئی ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے شعیب ملک کو چھٹی دی ہے تاکہ وہ گھر واپس جاکر ذاتی معاملات کو نمٹا سکیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ متوقع طور پر 10دن کے عرصے میں دوبارہ ٹیم میں شامل ہوجائیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیم کے منیجر طلعت علی ملک نے کھلاڑیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس بارے میں ہوٹل یا ڈریسنگ روم میں بات چیت سے گریز کریں۔شعیب ملک پیر کی رات لندن سے دبئی پہنچے ہیں، انہوں نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ وہ اپنے کچھ فیملی معاملات طے کرنے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اتوار کو شعیب ملک نارمل تھے انہوں نے نارتھمپٹن آتے ہوئے بس رکوا کر برگر خریدے ، دوستوں سے خوش گپیاں کرتے رہے اور رات کو مووی بھی دیکھی تاہم پیر کی صبح انہوں نے پریشانی میں ایک ہفتے کی چھٹی طلب کی۔ٹیم منیجر طلعت علی نے بتایا کہ شعیب ملک پرائیویسی میں کوئی بات شیئر نہیں کرنا چاہتے تھے اور نہ میں نے تفصیل جاننے کی کوشش کی۔طلعت علی نے بتایا کہ میں نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ شعیب اگر خود چاہے گا تو بات کرے گا لیکن کھلاڑی آپس میں ڈسکس اور چہ مگوئیوں سے گریز کریں۔ہم شعیب ملک کی بات کا احترام کرتے ہوئے پرائیویسی کو اہمیت دے رہے ہیں۔وہ ہمارے مرکزی کھلاڑی ہیں امید ہے کہ ہفتے بعد وہ ٹیم کو جوائن کرلیں گے ۔طلعت علی نے کہا کہ مشن ورلڈ کپ میں شعیب ملک ہمارے اہم کھلاڑی ہیں۔ کپتان سرفراز احمد کی لیڈرشپ میں ٹیم میگا ایونٹ کی تیاری کررہی ہے ۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر بورڈ مزید وضاحت نہیں دے سکتا اور یہ شعیب ملک کا ذاتی معاملہ ہے ۔ شعیب ملک اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں ورلڈ کپ سے قبل ہمیشہ مسائل سے دوچار ہوجاتے ہیں۔ 22 سال کے دوران انہوں نے 2007کا ورلڈ کپ کھیلا اور موجودہ ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں