میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سری لنکا کے انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے نوگو ایریا بننے کا خدشہ

سری لنکا کے انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے نوگو ایریا بننے کا خدشہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے سری لنکا کے نوگوایریا بننے کا خدشہ پیدا ہوگیا جبکہ انگلینڈ نے ایک برس بعد کے دورے کو ابھی سے منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا۔ایسٹرپر کولمبو میں دہشت گرد حملے اور سینکڑوں افراد کی ہلاکت سے سری لنکا انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے نوگوایریا بن سکتا ہے ، پہلے ہی یہاں پر کھیلنے والی مختلف ایج لیول کی غیرملکی ٹیمیں رخصت ہوچکی، پاکستان ٹیم کا انڈر 19ٹور ملتوی کردیا گیا ہے ۔اب انگلینڈ نے بھی ایک برس بعد شیڈول دورئہ سری لنکا کو منسوخ کرنے کیلئے ابھی سے غورشروع کردیا، ٹیم کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2میچز کیلیے آئی لینڈز کا رخ کرنا ہے تاہم وہاں کی سیکیورٹی صورتحال سے اس ٹور پر غیریقینی کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔یہ دونوں میچز کولمبو میں ہی کھیلے جانے ہیں جہاں دہشت گردوں نے مختلف چرچ اور ہوٹلز پر حملے کیے ، ان میں وہ 2 ہوٹل بھی شامل تھے جس میں انگلش ٹیم اپنے گزشتہ ٹورز کے دوران رہائش اختیار کرتی رہی ہے ۔ برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے پہلے ہی اپنے شہریوں کو سری لنکا کے سفر سے گریز کی ہدایات جاری ہوچکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش بورڈ کسی بھی حتمی فیصلے پر پہنچنے سے قبل آئی لینڈز کی سیکیورٹی صورتحال کی جانچ کرتا رہے گا،اس حوالے سے سیکیورٹی ماہرین اور حکومتی رائے بھی حاصل کی جائے گی۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کا بھی ورلڈ کپ کے بعد دورئہ سری لنکا غیریقینی سے دوچار اورکیوی بورڈ اس حوالے سے غور کررہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں