کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ،سمندری ہوائیں رک گئیں
شیئر کریں
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اور سمندری ہوائیں رک گئیں، سمندری ہوائیں بند ہو گئیں ، چلچلاتی دھوپ اور لو چلنے سے سڑکوں پر ٹریفک کم رہی ، قائم کیمپوں میں پولیس اہلکار شہریوں کو ٹھنڈا پانی پلاتے رہے ، 3 مئی کے دوران کراچی شہر میں شدید گرمی پڑے گی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم شدید گرم ہو گیا، 11 بجے دن پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، گرمی اور چلچلاتی دھوپ اور لوچلنے سے سڑکوں پر ٹریفک کم دکھائی دی ،حکومت کی جانب سے لگائے کیمپوں میں موجود اہلکار شہریوں کو ٹھنڈا پانی پلاتے رہے ۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ ۔ محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ شہری بلا ضرورت دھوپ میں نہ نکلیں، چھتری استعمال کریں، پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا ۔