سندھ میں 16115افراد ایچ آئی وی وائرس سے متاثرنکلے، رپورٹ
شیئر کریں
سندھ میں 16115افراد ایچ آئی وی وائرس سے متاثر ہوئے ۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام نے صوبہ میں ایچ آئی ای وائرس اور ایڈز سے متعلق مریضوں کے اعدادوشمار جاری کر دیے ۔ کراچی میں ایچ آئی وی وائرس سے 11282افراد متاثر ہوئے اور لاڑکانہ میں 2016افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ 31؍مئی تک جاری رپورٹ کے مطابق کراچی میں 78؍افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 11282افراد ایچ آئی وی وائرس سے متاثر ہیں۔ لاڑکانہ میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پانچ ہے جبکہ 2016مریضوں میں ایچ آئی وی وائرس پایا گیا ہے ۔ صوبہ میں ایڈز سے متاثرہ 72 فیصد مریض کراچی میں پائے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ دوسرے اور حیدرآباد تیسرے نمبر پر ہے ۔ حیدرآباد میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 582 ہے جبکہ ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو ہے ۔ سکھر میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 157 ہے جبکہ سکھر میں ایڈز سے متاثرہ کوئی مریض نہیں ہے ۔