امریکی صدر ٹرمپ آج قوم سے خطاب کریں گے
جرات ڈیسک
بدھ, ۱ اپریل ۲۰۲۶
شیئر کریں
پاکستانی وقت کے مطابق خطاب جمعرات کی صبح 6 بجے شروع ہوگا
امریکا کو اپنی جنگ ختم کرنے کے لیے ایران سے ڈیل کرنے کی ضرورت نہیں
امریکی صدر ٹرمپ (آج) جمعرات کو امریکی قوم سے خطاب کریں گے، وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ ایران جنگ پر اہم اپ ڈیٹ دیں گے۔ ترجمان وائٹ ہائوس کیرولین لیوٹ نے صدر ٹرمپ کے خطاب کے حوالے سے آگاہ کیا۔
پاکستانی وقت کے مطابق صدر ٹرمپ کا خطاب جمعرات کی صبح 6 بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا دو سے تین ہفتوں میں ایران سے نکل جائے گا، ممکن ہے اس سے پہلے ہم ڈیل کرلیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو اپنی جنگ ختم کرنے کے لیے ایران سے ڈیل کرنے کی ضرورت نہیں، ڈیل ہو یا نہ ہو ہم ایران جنگ سے نکل رہے ہیں، اگر وہ مذاکرات کی میز پر آتے ہیں تو اچھا ہوگا۔


