میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں کوہسار ، گلشن قائد ہاوسنگ اسکیم میں کروڑو کا گھپلا ،سابق ڈی جی سمیت 5 افسران ملوث

حیدرآباد میں کوہسار ، گلشن قائد ہاوسنگ اسکیم میں کروڑو کا گھپلا ،سابق ڈی جی سمیت 5 افسران ملوث

ویب ڈیسک
پیر, ۱ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی ) ادارہ ترقیات کی دو ہاؤسنگ اسکیموں میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے ، کوہسار (5) اور گلشن قائد کے لے آؤٹ پلان تبدیل کردیئے گئے، پلاٹس کی سائز کو بھی تبدیل کردیا، تحقیقاتی کمیٹی نے سابق ڈائریکٹر جنرل سہیل خان سمیت 5 افسران ذمہ دار قرار دے دیا، اینٹی کرپشن اور نیب کو بھی کارروائی کی سفارش، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کی دو ہاؤسنگ اسکیموں کی نقشوں میں ہیراپہری کرکے کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کی جانب سے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان عامر خان کی سربراہی میں تشکیل کردہ کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آکشن سیل کا ریکارڈ سنبھالنے والے کلرک انتھونی سکندر کو معتدد بار لیٹرز لکھ کر کوہسار اسکیم فائیو اور گلشن قائد کا ریکارڈ طلب کیا گیا لیکن وہ ریکارڈ فراہم کرنے میں مسلسل ٹال مٹول کرتا رہا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بدعنوانی میں ملوث ہے، کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ دونوں اسکیموں کے لے آؤٹ پلان و دیگر ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا تو دونوں اسکیموں کے پلاٹس کی سائز میں ہیراپہری کی گئی تھی جس پر الاٹیز کی شکایات بھی تھیں، اسکیموں کے لے آؤٹ پلان میں تبدیلیاں کرکے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی اور الاٹیز کو نہ بتایا گیا نہ ہی اعتماد میں لیا گیا، رپورٹ کے مطابق مذکورہ دونوں اسکیموں کے لے آؤٹ پلان میں تبدیلی کے باعث الاٹیز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا اور پلاٹس کی فائلز اور نیلامی کے وقت پلاٹس کے اعداد میں بہت بڑا فرق ہے، 2012ع میں مذکورہ دونوں اسکیموں کی لی آؤٹ پلان میں ہیراپہری کی گئی، کمرشل اور رہائشی پلاٹس کو ایچ ڈی اے کی زمین ملایا گیا جوکہ قواعد و ضوابط کے خلاف ہے، پلاٹس کی الاٹمنٹ اندرونی طور پر کی گئی اور بااثر افسران کو صرف 10 فیصد رقم پر پلاٹس الاٹ کئے گئے جو کہ بعد میں رد کئے گئے، رپورٹ میں اس تمام بدعنوانی کا ذمہ دار سابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات سہیل خان، سابق ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ شاہد پرویز میمن، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ایم سمیت دیگر کو قراردے دیا گیا ہے. جبکہ کمیٹی نے مزید تحقیقات و کارروائی کیلئے چیئرمین اینٹی کرپشن اور ڈی جی نیب سندھ کو بھی لکھ دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں