میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سمجھ نہیں آرہا ڈاکوئوں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچا، وزیراعلیٰ سندھ

سمجھ نہیں آرہا ڈاکوئوں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچا، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۱ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں حالات عبوری دور میں خراب ہوئے، پولیس کو ملٹری گریڈ اسلحہ دلائیں گے، سمجھ نہیں آرہا ڈاکوئوں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچ رہا ہے، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی مدد سے صوبے میں جلد امن قائم کریں گے۔کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ کشمور، گھوٹکی، جیکب آباد اور سکھر میں بے امنی کا سبب قبائلی تنازعات ہیں، ان شہروں میں بدامنی کو ختم کیا جائے گا، عبوری حکومت کے دور میں حالات زیادہ خراب ہوئے، قبائلی تنازعات ہی اصل بدامنی کی جڑ ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پہلے ہم پر الزام لگتا تھا کہ سیاسی لوگ امن و امان کو بہتر نہ کرسکے، نگراں حکومت نے 6 ماہ میں کون سی امن وامان کی صورتحال کو بحال کیا،پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی مدد سے صوبے میں جلد امن قائم کریں گے۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں وفاقی حکومت کو ملٹری طرز کے اسلحے کی درخواست کی تھی، اب بھی ملٹری طرز کے اسلحے کے لیے درخواست کریں گے، وفاقی وزیرِ داخلہ سے بھی ملٹری طرز کے اسلحے کے لیے کہا ہے، ہمارے پاس فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، سمجھ نہیں آرہا ڈاکوں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی تنازعات کا خاتمہ کیے بغیر ڈاکو راج کا خاتمہ ممکن نہیں، قبائلی تنازعات کو ختم کرنے کے لیے مقامی سرداروں سے بھی مدد لی جائے گی، سندھ میں امن کے قیام کے لیے صوبائی وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں