نابینا افراد کیلئے شام میں بنایا گیا منفرد گاؤں
ویب ڈیسک
هفته, ۱ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
شام میں ایک ایسا گاؤں ہے جسے نابینا افراد کیلئے منفرد انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے جو انہیں محفوظ اور آرام دہ زندگی فراہم کرتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے اس گاؤں میں نابینا افراد کی پرورش، تحفظ اور انہیں زندگی میں کیا کیا حالات درپیش ا?سکتے ہیں، ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔گاؤں النور یا Braille (عالمی سطح پر تسلیم شدہ نابیناؤں کیلئے نظام تحریر) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اسے نابینا یا بصارت کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے محفوظ اور آرام دہ زندگی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن اور وقف کیا گیا ہے۔گاؤں میں مختلف ادارے بھی موجود ہیں جن میں عبادت گاہ اور اسکول شامل ہیں جہاں نابینا افراد کو مختلف موضوعات پر لیکچر دیا جاتا ہے۔