میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز حکومت سپریم کورٹ از خود نوٹس کی بدولت قائم ہوئی، فواد کا نواز کے بیان پر ردعمل

شہباز حکومت سپریم کورٹ از خود نوٹس کی بدولت قائم ہوئی، فواد کا نواز کے بیان پر ردعمل

ویب ڈیسک
هفته, ۱ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہاہے کہ نواز شریف کے بھائی کی حکومت سپریم کورٹ ازخود نوٹس کی بدولت ہی قائم ہوئی،پاکستان کواب آئین و قانون کے تحت چلنا ہے ، عدلیہ کے خلاف شرمناک مہم کی مذمت کرتے ہیں، نوازشریف قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرکے قانون کا سامناکریں،قوم کسی سزا یافتہ مفرور کو باہر بیٹھ کر سپریم کورٹ کو بنچ کی تشکیل و مقدمات کی سماعت پر ڈکٹیشن دینے کی اجازت نہیں دے گی،پانامہ کا انکشاف فوج اور سپریم کورٹ نے نہیں بلکہ عالمی صحافتی کنسورشیم نے کیا۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے نواز شریف1997سے باہر نکلیں اورحقائق کا بہتر ادراک کر کے لب کشائی کریں، میٹھا میٹھا ہپ اور کڑوا کڑوا تھو نہیں چلے گا۔انہوں نے کہاکہ قوم کسی سزا یافتہ مفرور کو باہر بیٹھ کر سپریم کورٹ کو بنچ کی تشکیل و مقدمات کی سماعت پر ڈکٹیشن دینے کی اجازت نہیں دے گی، البتہ نواز شریف کے بھائی کی حکومت سپریم کورٹ کے از خود نوٹس ہی کی بدولت قائم ہوئی۔نواز شریف کی نا اہلی پر پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ پانامہ کا انکشاف فوج اور سپریم کورٹ نے نہیں بلکہ عالمی صحافتی کنسورشیم نے کیا تھا، نواز شریف اکیلے نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی قوموں کو لوٹ کر دولت جمع کرنے والوں کو سزائیں ملیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ نوازشریف اور ان کے خاندان کو عدالت نے صفائی کا پورا موقع دیا، اپنی صفائی میں دستاویز پیش کرنے کی بجائے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ نے جھوٹے قطری خطوط کا سہارا لیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کواب آئین و قانون کے تحت چلنا ہے ، عدلیہ کے خلاف شرمناک مہم کی مذمت کرتے ہیں، نوازشریف قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرکے قانون کا سامنا کریں، ان کے پاس یہ ہی ایک آپشن ہے اور انتخابات آئینی تقاضا ہیجس کے التواء کی کوئی کوشش قوم قبول نہیں کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں