میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی کی ایک اور ایپ مقبول ہونا شروع ہو گئی

ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی کی ایک اور ایپ مقبول ہونا شروع ہو گئی

ویب ڈیسک
هفته, ۱ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکا میں ایک طرف جہاں ٹک ٹاک پر پابندی یا اس کی جبری فروخت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، وہاں دوسری طرف اس ایپ کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کا ایک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم امریکی صارفین میں مقبول ہونے لگا ہے ۔یہ ایپ دنیا بھر میں مارچ 2020میں متعارف کرائی گئی تھی اور اب اچانک مقبول ہوئی ہے ، جو امریکا میں یوٹیوب، واٹس ایپ، جی میل اور فیس بک جیسی ایپس کی طرح انسٹال کی جا رہی ہے ۔یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے مارچ 2020میں متعارف کرائی گئی تھی اور اس کے بعد سے دنیا بھر میں ایک کروڑ 60لاکھ بار ڈاون لوڈ کی گئی۔لیمن8کافی حد تک انسٹاگرام جیسا سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے اور اس کی اچانک مقبولیت ڈرامائی ہے کیونکہ مارچ کے شروع میں اس کا نام بھی بہت کم افراد کو معلوم تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں