جاپانی وزیر اعظم کا مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام
ویب ڈیسک
هفته, ۱ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کی جانب سے مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں اڑتیس سے زائد مسلم ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاپانی وزیر اعظم نے افطار ڈنر کا اہتمام اپنی رہائش گاہ پر کیا تھا، تقریب میں پاکستان کی نمائندگی سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے کی۔اس موقع پر تمام مہمانوں کا کھجور سے روزہ کھلوایا گیا جبکہ مختلف انواع اقسام کے کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس موقع پر جاپانی وزیر اعظم نے مسلمان سفیروں کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی پیش کی۔