میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیلا وزن بڑھاتا ہے یا گھٹاتا ہے ؟ تحقیق میں سب پتہ چل گیا

کیلا وزن بڑھاتا ہے یا گھٹاتا ہے ؟ تحقیق میں سب پتہ چل گیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

صحت مند زندگی گزارنے کے لیے پھل بھی اتنے ہی ضروری ہیں جتنی کہ غذا، سب سے عام پھل کیلا ہر عمر کے فرد کا من پسند ہے ، کیلے فائبر، پوٹاشیم، وٹامن بی 6، وٹامن سی، میگنیشیم اور مینگنیز جیسے ضروری غذائی اجزا کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔تحقیق کے مطابق فائبر سے بھرپور غذائیں کھانے سے وزن میں30فیصد تک کمی آسکتی ہے ، غذائی اعتبار کے لحاظ سے 1عدد کیلے میں روزانہ کی بنیاد پر مطلوبہ فائبر کا 12فیصد فائبر پایا جاتا ہے جو وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے مگر اس کے ساتھ کیلے میں شوگر، کاربوہائیڈریٹس بھی پائے جاتے ہیں۔ غذائی ماہرین کی جانب سے کیلے کو ناشتے میں استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے ، ماہرین کے مطابق توند کم کرنے یا پیٹ کو بڑھنے سے روکنے کے لیے کیلا ایک بہترین ناشتہ ہے مگر اسے خالی پیٹ کھانے کے بجائے دلیے یا دہی کے اوپر گارنش کر کے کھایا جا سکتا ہے ۔ گرم پانی اور کیلے میٹابولزم کو تیز کر سکتے ہیں، اس لیے جو کوئی ناشتے میں کیلے کا استعمال کرتا ہے وہ دوپہر اور رات کے کھانے میں ہر چیز کھا سکتا ہے اور پھر بھی وزن کم کر سکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں