میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقامی حکومتوں سے متعلق درخواستیں،ہائیکورٹ کی سندھ حکومت کو جواب کیلئے آخری مہلت

مقامی حکومتوں سے متعلق درخواستیں،ہائیکورٹ کی سندھ حکومت کو جواب کیلئے آخری مہلت

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے سے متعلق جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم پاکستان کی درخواستوں پر حکومت سندھ کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دیدی۔جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو مقامی حکومتوں کو با اختیار بنانے سے متعلق جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم پاکستان کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ جماعت اسلامی کی جانب سے ندیم احمد ایڈووکیٹ اور ایم کیو ایم وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔جونئیر وکیل نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد اسلام آباد میں مصروف ہیں۔ طارق منصور ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ ترقیاتی کام روکے جائیں۔ سپریم کورٹ فیصلے کے تحت ترقیاتی کاموں کو روکا جائے۔ چاہتے ہیں سپریم کورٹ کی حالیہ ججمنٹ پر عمل درآمد کیا جائے۔ سپریم کورٹ مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کا حکم دے چکی۔ سرکاری وکیل نے جواب کے لیے مہلت طلب کرلی۔ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ جواب جمع کرانے کے کچھ وقت دیا جائے۔ عدالت نے سندھ حکومت کو جواب کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 28 اپریل کے لیے ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں