میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معیشت کی لگامیں آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں دینا تباہی ہے ،آفاق احمد

معیشت کی لگامیں آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں دینا تباہی ہے ،آفاق احمد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

SUGFکے نمائندہ وفد نے صدر ایس یو جی ایف شوکت اللہ فاروقی کی سربراہی میں چیئر مین آفا ق احمد سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور 03اپریل کو منعقدہ سمینارمیں شرکت کی دعوت دی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر چیئر مین کے ہمراہ وائس چیئر مین شاہد فراز اور جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر نگہت بھی موجود تھی ۔ چیئر مین آفاق احمد نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک اور ملک کے 22کروڑ عوام کڑے امتحان سے گزر رہے ہیں ، حکومت اور حکومتی ادارے اپنے غیر ضروری اخراجات پورے کرنے کیلئے IMFسمیت غیر ملکی مالیاتی اداروں سے نہ صرف قرضے لے رہے ہیں بلکہ قرضے لینے کیلئے ملکی سا لمیت کے خلاف شرائط کوبھی قبول کررہے ہیں ۔ آفاق احمدنے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو خودمختار بنا کر ملکی قسمت کے فیصلے کرنے کا اختیاردینا بھی IMFکی کڑی شرائط کا نتیجہ ہے۔ آفا ق احمد نے کہا کہ آزاد خودمختار اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے ملکی معیشت کی لگامیں IMFکے ہاتھوں میں دینا تباہی ہے، حکومت اپنے اس اقدام سے تباہی کا دروازہ کھول رہی ہے۔ آفا ق احمد نے کہا کہ 65کی جنگ ہو یا 71کی جنگ پاکستانی عوام نے ملکی دفاع کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہ کر ملک کا دفاع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فوج عوام کے بغیر تنہا ملک کا دفاع نہیں کر سکتی اور عاقبت نہ اندیش حکمران بیرونی اشاروں پر اپنی عوام کو ٹیکسوں تلے کچل کر فوج کو تنہا کر نے کی سازش ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ عمران خان کے اقدامات سے خدشات پیدا ہورہے ہیں کہ کہیں عمران خان پاکستان کے گوربا چوف ثابت نہ ہوں ، انہوں نے کہا کہ مایوسی کے اس دورمیں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی SUGFکی کوشش قابلِ تحسین ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں