میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دوطاقتور وزیروں میں وزیر داخلہ کی کرسی کیلئے میچ پڑ گیا

دوطاقتور وزیروں میں وزیر داخلہ کی کرسی کیلئے میچ پڑ گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کارنے کہا کہ دوطاقتور وزیروں میں ’وزیر داخلہ ‘ کی کرسی کیلئے میچ پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ حکومت کے دو طاقتور وزرا ’وزیر داخلہ‘ کی کرسی حاصل کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری طرف اتحادی جماعتیں بھی بھی عمران خان نے اہم وزارتوں کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے اردگرد کے لوگوں اور اتحادی جماعتوں کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ اْن کی پہلی والی وزارتیں بحال کی جائیں۔پروگرام میں جب اْ ن سے سوال کیا گیا کہ کیا وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ’وزیر داخلہ‘ کی کرسی مانگ رہے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ میں نہیں جانتا کہ کون وزیر داخلہ کی کرسی کے لیے تگ و دو کر رہا ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ ایک بات میں دعوے اور باوثوق طریقے سے کہہ سکتا ہوں کہ ’وزیر داخلہ‘ کی کرسی کے لیے میچ پڑ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کے امکانات ہیں، حماد اظہر کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی اِس بات کا زندہ ثبوت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں