میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول ایک روپے 55پیسے، ڈیزل تین روپے فی لیٹرسستا

پیٹرول ایک روپے 55پیسے، ڈیزل تین روپے فی لیٹرسستا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے پٹرول ایک روپے 55پیسے اور ڈیزل تین روپے فی سستا کر دیا ۔ بدھ کو وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پٹرول ایک روپے 55پیسے فی لیٹر سستاکردیا گیا، پٹرول کی نئی قیمت 110روپے 35 پیسے فی لٹرمقرر کر دی گئی،ڈیزل کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر کمی کردی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل 3روپے سستا ہونے کے بعد 113روپے8 پیسے فی لیٹرہوگیا۔وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کا تیل ایک روپے 55پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ 56 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا۔وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت میں چینی کی قیمت پاکستان کے مقابلے میں کافی کم ہے ، نجی شعبے کے لیے بھارت سے 5لاکھ ٹن تک چینی کی تجارت کھول رہے ہیں جس سے ہماری سپلائی کی صورتحال بہتر ہو سکے گی ، بھارت سے کپاس کی درآمدات کی بھی اجازت دیں گے،ہماری کرنسی اپنے بل بوتے پر کھڑی ہے ، ہم اس میں ڈالر نہیں جھونک رہے،آئی ایم ایف سے ہماری بات چیت چل رہی ہے، میں رابطے میں ہوں ،حکومتوں کو کبھی سخت فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں اور بڑے فیصلے کیے بغیر حکومتیں اور قومیں آگے جاتی بھی نہیں ، جتنی بھی پالیسی بنیں گی اس کی بنیاد پاکستان اور عام آدمی کی فلاح ہو گی،اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا فیصلہ باقی تمام ممالک کے تجربے کو مدنظر رکھ کر کیا ہے،ملک میں پارلیمنٹ ہی خود مختار ہے، کوئی اور ادارہ نہیں ، ہم اسے کھلے دماغ کے ساتھ پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے اور اس کو بہتر بنانے کے لیے جو بھی تجاویز ملیں وہ ہم کرنے کے لیے تیار ہیں،سبسڈی کو ٹارگٹڈ کرنے کیلئے محکموں سے بات کررہے ہیں، میں عوام کو جوابدہ ہوں اور اپنے ملک میں رہوں گا،حفیظ شیخ کی قابلیت اور دیانت داری سے کوئی انکاری نہیں ، وزیر اعظم کسی بھی وقت اپنی ٹیم کے رکن کو تبدیل کر سکتے ہیں ،حفیظ شیخ اور اسد عمر سے رہنمائی لیتا رہوں گا، جو خامیاں ہیں ،بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ بدھ کو یہاں بطور وزیر خزانہ پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی اور وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی کررہے ہیں کیونکہ اس وقت بین الاقوامی منڈی میں کچھ گنجائش نکلی ہے۔انہوںنے کہاکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں ہم نے گندم کی کم از کم سپورٹ قیمت 1800 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا جو ہمارے کسان بھائیوں کے لیے ریلیف ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ چینی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ہم نے پوری دنیا سے درآمدات کی اجازت دی لیکن باقی دنیا میں بھی چینی کی قیمتیں زیادہ ہیں جس کی وجہ سے درآمدات ممکن نہیں ہے تاہم ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں چینی کی قیمت پاکستان کے مقابلے میں کافی کم ہے تو اس لیے ہم نے نجی شعبے کے لیے بھارت سے 5لاکھ ٹن تک چینی کی تجارت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہاں ہماری سپلائی کی صورتحال بہتر ہو سکے اور جو معمولی کمی ہے وہ پوری ہو جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں