میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی دارلحکومت کے سیل کئے گئے تین علاقے کھولنے کا فیصلہ

وفاقی دارلحکومت کے سیل کئے گئے تین علاقے کھولنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کوروناوائرس کے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظر وفاقی دارلحکومت کے سیل کئے گئے تین علاقے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بارہ کہو،ایچ نائن اور شہزاد ٹائون کو مرحلہ وار کھولاجائے گا۔ پہلے مرحلہ میں ایچ نائن رمشاکالونی کو کھولا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلہ میں شہزاد ٹائون اور تیسرے مرحلہ میں بارہ کہو کو کھولاجائے گا۔ تینوں متاثرہ علاقوں میں پہلے ہیلتھ فارم تقسیم کئے گئے تھے پھر ٹیسٹ کا عمل مکمل کیا گیا تھا جس کے بعد تینوں علاقوں کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ تینوں علاقوں کو کوروناوائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں