میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد میں مزید 12 مقامات پر ناکے لگا دیے گئے

شہر قائد میں مزید 12 مقامات پر ناکے لگا دیے گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس کے پھیلاو? کے خدشے کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کے تحت کراچی میں شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کیے گئے ہیں۔شہرِ قائد کے شہریوں کے اس موذی وبا سے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے تحت مزید 12 سے زائد مقامات پر ناکے لگا دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران شہر میں بعض مرکزی شاہراہوں پر صرف دو ٹریک کھولے جائیں گے ،ایک ٹریک اشیائے خور و نوش کی گاڑیوں اور ایمبولینس کے لیے مختص رہے گا۔کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔پولیس نے ایک کارروائی میں کراچی سے پابندی کے باوجود چھپ کر باجوڑ جانے والے 60 افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔واضح رہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 300 کے قریب ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اب تک شہرِ قائد میں 3 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں