میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اقبال زیڈ احمد سمیت 6 افراد کی ضمانت منظور

اقبال زیڈ احمد سمیت 6 افراد کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے اقبال زیڈ احمد سمیت 6 افراد کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں اقبال زیڈ احمد کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات پر سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، اس دوران اقبال زیڈ احمد اور ملازم کی 10،10لاکھ روپے کے عیوض ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس میں نامزد دیگر 4 ملزمان عبوری ضمانت کے حامل قاضی ہمایوں، عاصم افتخار، رضی الدین اور فصیح الدین کی ضمانت کی بھی 10،10 لاکھ روپے کے عیوض ضمانت منظور کر لی گئی۔سماعت کے دوران وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ نیب کا پورا ریفرینس بد نیتی پر مبنی ہے ۔ واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت اقبال زیڈ احمد اور ان کے ایک ملازم جوڈیشل کسٹڈی میں تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں