میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
احتساب عدالت ،آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس

احتساب عدالت ،آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ تین بیٹیوں اور بیٹے کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے نیب سے مفرور ملزموں کواشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔ منگل کو احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بچوں کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی ۔ درخواست میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ، استدعا ہے کہ حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔ عدالت نے آغا سراج درانی کی اہلیہ تین بیٹیوں اور بیٹے کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے نیب سے مفرور ملزموں کواشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ۔عدالت نے مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔ واضح رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور انکی فیملی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ، آغا سراج درانی اور انکی فیملی ضمانت پر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں