میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کا ایک بار پھر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

شہباز شریف کا ایک بار پھر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ملک میں لاک ڈائون سے متعلق فیصلے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ۔ لاہور سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب نے قومی سلامتی کے اہم فیصلوں سے متعلق سوال اٹھادیا ہے ، حکومتی حکمتِ عملی واضح کی جائے ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا کر واضح کیا جائے کہ لاک ڈائون ہوگا یا نہیں؟۔انہوں نے کہا کہ قوم کی جان بچانے کی قومی حکمت عملی بچوں کا کھیل نہیں، قوم کو شک میں ڈالنا، انتظامیہ اور عوام کے لئے مسائل پیدا کرنے والی بات ہے ، کورونا ریلیف فنڈ کی ترسیل کے لئے فوری پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے ، صحت کی قائمہ کمیٹی کا ویڈیو لنک پر فی الفور اجلاس بلایا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں