میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی اختیارات پر قابض، پیپلز پارٹی نالوں کے صفائی کی ذمہ دار ہے ،حافظ نعیم الرحمن

بلدیاتی اختیارات پر قابض، پیپلز پارٹی نالوں کے صفائی کی ذمہ دار ہے ،حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے پیپلز پارٹی صوبے میں مسلسل چوتھی بار حکومت کرنے کے ساتھ ساتھ کراچی کی میئر شپ پر بھی قابض ہے لیکن صوبائی حکومت تاحال تمام اختیارات پر قبضہ جمائے ہوئے ہے اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقل نہیں کر رہی اس لیے وہ ہی شہر کے برساتی نالوں کی صفائی کی ذمہ دا ر ہے ، کلک پروجیکٹس میں اربوں کی کرپشن کی گئی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ساری سڑکیں گزشتہ بارش میں بہہ گئیں ، حالیہ بارش میںجماعت اسلامی نے تمام کارکنان اور الخدمت کے رضا کاروں کو اپنے 9ٹائونز میں بلا تفریق رنگ و نسل شہریوں کوریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں اور اس حوالے سے الخدمت اور جماعت اسلامی کے دفاتر کو رین ایمرجنسی مراکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھاندلی زدہ انتخابات، سیٹوں پر قبضے، عوامی مینڈیٹ کی توہین اور بارش میں شہریوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان،نائب امیر کراچی راجہ عارف سلطان،رکن سٹی کونسل قاضی صدر الدین،نائب صدرپبلک ایڈ کمیٹی عمران شاہداورسکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، سوشل میڈیا کے انچارج سلمان شیخ بھی موجود تھے ۔حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہاکہ اس وقت ملک میں عجیب تماشہ جاری ہے ، جن امیدواروں کو لوگوں نے مسترد کردیا وہ حلف اٹھارہے ہیں دوسری طرف ویڈیو لیکس میں کامران ٹیسوری اور مصطفی کمال اعتراف جرم کر رہے ہیں ،فارم 47کی بنیاد پر انجینئرنگ میں الیکشن کمیشن سر فہرست رہا ہے ، فارم 45کے بجائے جعلی فارم 47پر نتائج جاری کرکے جمہوریت کا جنازہ نکالاگیا اس طرح حکومتیں نہیں چلا کرتیں،جو جعلی طریقے سے جیتے وہ پریشان اور جتوانے والے اُن سے بھی زیادہ پریشان ہیں،ہم مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور ایم کیوا یم کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ اوریجنل فارم 45لے کر آئیں اور ہم جانتے ہیں کہ ان کے پاس فارم 45موجود ہی نہیں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں