میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارے آئین اور حلف کی پاسداری کریں، سراج الحق

ادارے آئین اور حلف کی پاسداری کریں، سراج الحق

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام لانا ہے تو ادارے آئین اور حلف کی پاسداری کریں۔ بندوق ، ڈنڈے کے زور اور جادو کی چھڑی سے بہتری نہیں آئے گی، عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا۔ جعلی الیکشن اور جعلی نتائج کے بعد بننے والی حکومت بھی جعلی ہے، نام نہاد کامیابیاں حاصل کرنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں، ایک دوسرے کو مبارکباد بھی نہیں دے سکتے، سب کو حقیقت کا ادارک ہے، آزاد عدالتی کمیشن کے ذریعے الیکشن آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا، مسئلہ جیت ہارکا نہیں ،ووٹ کے تقدس کی پامالی کاہے۔منصورہ کی جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنے انتخابی نشان، جھنڈے اور منشور پر الیکشن لڑا، ہمارے کارکنان نے لوگوں کو اللہ کے دین کی طرف بلایا، مومن کے لیے محض دنیاوی کامیابی آخری معیار نہیں، جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد انسانوں کی دنیاوی و اخروی کامیابی ہے، ہمیں ایک ہزار سال بھی اللہ کے دین کی سرفرازی اور سربلندی کے لیے جدوجہد کرنا پڑی تو ہم یہ کام کرتے رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں