میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کچھ لوگ پارلیمنٹ کو بکرا منڈی بنانا چاہتے، محمود خان اچکزئی

کچھ لوگ پارلیمنٹ کو بکرا منڈی بنانا چاہتے، محمود خان اچکزئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کچھ لوگ 22 کروڑ عوام کی پارلیمنٹ کو بکرا منڈی بنانا چاہتے ہیں۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان کا کہنا تھاکہ ہماری نئی پارلیمنٹ کا آغاز ہونے والا ہے، پارلیمان میں کوئی دوسرے کی بات کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین سے ہماری اسٹبلشمنٹ کھلواڑ کرتی ہے، یہ ہاس 22 کروڑ لوگوں کا نمائندہ ہے، کچھ لوگ پاکستان کی پارلیمان کو بکرامنڈی بنانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، عمران خان بھی عوام کی طاقت سے آگیا ہے، سب طے کرلیں کہ اسٹیبلشمنٹ کا کردار سیاست میں نہیں ہوگا اور پاکستان کی داخلی اور اندرونی سیاست کا سرچشمہ یہ پارلیمان ہوگا۔محمود اچکزئی کا کہنا تھاکہ ہم پاگل نہیں کہ کہیں فوج اور ایجنسیاں نہ ہوں لیکن ان کو سیاست سے توبہ کرنا ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ قرارداد منظور کی جائے جن ججوں نے مارشل لا کی حمایت نہیں کی ان کو ہیرو قرار دیا جائے اور جن ججوں نے مارشل لا کی حمایت کی ان کی تنخواہیں بھی واپس لی جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں