میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
960 افراد کا بیک وقت کروشیا کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

960 افراد کا بیک وقت کروشیا کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

برطانیہ میں کریشیا کے شوقین 960 افراد نے ایک جگہ جمع ہوکر بیک وقت کریشیا کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز نے برطانیہ کے شہر ڈربی میں قائم ڈربی ارینا میں بی بی سی ریڈیو ڈربی کی جانب سے منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں ریکارڈ کی تصدیق کی۔تقریب میں 960 افرد نے بیک وقت کریشیا کر کے 2017 میں ا?سٹریلیا میں بنایا جانے والا 604 افراد کا ریکارڈ توڑا۔یہ تقریب بی بی سی ریڈیو ڈربی کے ’میک اے ڈفرینس: میک اے بلینکٹ‘ کمپین کا اختتام تھی جس میں کریشیا کرنے والوں نے ملک بھر سے بْنے ہوئے اور کریشیا کیے ہوئے کمبل ضرورت مند افراد کے لیے بھیجے۔ اس مہم کے نتیجے میں تقریباً 2000 گھر کے بنے ہوئے کمبل جمع ہوئے جن کو عطیہ کر دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں