میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کی پیشکش پرایم کیوایم پاکستان کی باہمی مشاورت جاری

پیپلزپارٹی کی پیشکش پرایم کیوایم پاکستان کی باہمی مشاورت جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۱ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پیشکش پرایم کیوایم پاکستان کی باہمی مشاورت جاری ہے ، ایم کیوایم پاکستان کے دروازے تمام جماعتوں کیلئے کھلے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیوایم میں تمام فیصلے جمہوری طریقے سے ہوتے ہیں، ایم کیوایم سے بہت ساری جماعتیں مل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان تحریک انصاف کی اہم اتحادی ہے تنظیمی مصروفیات کے باعث ایم کیوایم پاکستان کے ارکان مصروف تھے ایم کیوایم پاکستان پی ٹی آئی کے ظہرانے میں مصروفیت کے باعث شریک نہ ہوسکی مصروفیت سے متعلق پی ٹی آئی کوآگاہ کردیا تھا۔ امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی سے معاہدہ ہے پی ٹی آئی سے جوبھی نامزدہوگااسے ووٹ دیاجائے گا ایم کیوایم کے نامزدامیدوارکوپی ٹی آئی کی طرف سے بھی ووٹ دیاجائے گا ایم کیوایم کے تمام ارکان پرپورایقین ہے قیادت کے کہنے پرہی ووٹ دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی کاگزشتہ روزمجھے فون آیاتھا جب کہ حفیظ شیخ سے بھی کچھ دن پہلے ملاقات ہوئی تھی پیپلزپارٹی کی پیشکش پرایم کیوایم پاکستان کی باہمی مشاورت جاری ہے ، ایم کیوایم پاکستان کے دروازے تمام جماعتوں کیلئے کھلے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں