کراچی واٹر بورڈ ،ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران ٹیکس آمدنی اپنی جیبوں میں ڈالنے لگے
شیئر کریں
(رپورٹ:اسلم شاہ) کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈکے ٹیکس ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی غفلت،لاپرواہی اور مجرمانہ فعل کے باعث 9,635 بلک میٹر زناکارہ،جن میں ہائیڈرنٹس کے میٹرز بھی شامل ہیں، صرف 404میٹر زدرست حالت میں ٹیکس کی ادائیگی کرنے کا انکشاف ہواہے، یعنی 96فیصد میٹرز ناکارہ اور ایوریج بلنگ کے ذریعہ اداروں کو کروڑوں روپے کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہا ہے اور ٹیکس ریونیو کے افسران اپنی جیبوں میں ناجائز آمدنی کی رقم ڈال رہے ہیں۔ مجموعی طور پر ماہانہ ایک ارب 35کروڑ روپے بلنگ میں بہت کم ریکوری کی جارہی ہے، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ٹیکس ریونیو کے بدعنوان اور راشی افسران کی وجہ سے ادارہ کی ٹیکس آمدن دن بدن بڑھنے کے بجائے کم ہوتی جارہی ہے،کئی سالوں سے میٹرز ڈویژن میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر طارق لطیف اور ایگز یکٹو انجینئر ندیم کرمانی ایسے عہدے پر تعینات ہیں، جس کے نتیجے میں 14ملازمین کی تنخواہیں، پنشن اور دیگر اخراجات پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے، مصدقہ ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی الیکٹرک کا ایک بھی کنکشن میٹرز درست نہیں بغیر میٹرز کے ذریعے 60کنکشن میں ایک بھی کنکشن کا ٹیکس ریونیو جمع نہیں کرایا گیا ہے، اور اسمال انڈسٹریز دو بلک میٹر ناکارہ، 1626میٹرز خراب ہونے پر میٹرز صارفین میں صرف141صارفین نے ایوریج بلنگ کے ذریعے ٹیکس جمع کرایا ہے اور 750 زیرو میٹرز پانی کا کوئی ٹیکس ادائیگی نہیں کررہے ہیں۔ ٹیکسٹائل زون میں ایک بھی میٹر دستیاب نہیں،KMC/CDGK، 68پانی کے بلک کنکشن میں ایک بھی ٹیکس جمع نہیں کیا ہے،ہائی رائز اور مختلف ہاؤ سنگ پروجیکٹ کے327میں صرف51صارفین نے ٹیکس جمع کرایا، جن میں 68میٹرز کے 34صارفین، 103ناکارہ میٹرز میں17نے ایوریج بلنگ اور 156صارفین نے زیرو بلنگ کرنے والے صارفین میں ایک بھی ٹیکس جمع نہیں کررہے ہیں۔ ٹیکس ریونیو کے اعداد وشمار کے مطابق بن قاسم انڈسٹری کے مجموعی طور پر264صارفین میں 148درست حالت میں صرف32ٹیکس اداکررہے ہیں، 80ناکارہ میٹر ز میں 23ایوریج بلنگ اور36زیرو صارفین ایک بھی ٹیکس ادائیگی نہیں کررہے۔ فیڈرل بی ایریا انڈسٹری میں 820کنکشن میں134درست میٹر ز میں 43ٹیکس،403ناکارہ میٹرز کے93صارفین ایوریج بلنگ اور283زیرو میٹرز کے ایک بھی صارفین ٹیکس جمع نہیں کیا، اسی طرح کورنگی انڈسٹری951بلک صارفین میں 99درست میٹرز والے صارف میں 53ٹیکس ادائیگی کررہے ہیں 338ناکارہ میٹرزمیں106انڈسٹریل صارفین ایوریج ٹیکس ادائیگی اور 514زیر و میٹر ز والے صنعتی زون صارفین ایک بھی ٹیکس ادائیگی نہیں کررہے ہیں۔ لانڈھی انڈسٹری 718بلک کنکشن صارفین میں203میٹرز درست ہونے والے صارفین میں صرف42صارفین ٹیکس اداکررہے ہیں،277ناکارہ میٹرز کے57انڈسٹریل صارف ایوریج بلنگ اور 240صنعتی صارفین ایک بھی ٹیکس ادائیگی نہیں کررہے ہیں، اسی طرح نارتھ کراچی انڈسٹری کے731بلک میٹرز صارفین میں 244میٹرزدرست ہیں، جن میں صرف99صارفین ٹیکس ادائیگی کررہے ہیں277ناکارہ میٹرز میں صرف57صارفین ایوریج بلنگ، اور 110زیر و صنعتی صارفین ایک بھی ٹیکس ادائیگی نہیں کررہے ہیں۔ سائٹ انڈسٹریل ایریا کے86کنکشن میں 36درست میٹرز،18ناکارہ میٹرز میں 3صارفین ایوریج بلنگ اور32صارفین ایک بھی ادائیگی نہیں کررہے ہیں۔ اسی طرح بلک سیکٹر میں397صارفین میں 85میٹرز درست، 166ناکارہ میٹرزمیں صرف19ٹیکس کی ادائیگی اور 146زیرو میٹرز،وفاقی حکومت کے تمام اداروں کے604بلک میٹرز میں110درست،373ناکارہ میٹرزمیں صرف8صارفین ایوریج بلنگ اور121زیرومیٹرز،صوبائی حکومت کے مختلف اداروں کے626بلک صارفین میں 26درست میٹرز،298ناکارہ میں صرف 4ایوریج بلنگ اور302زیرو میٹرزایک بھی ٹیکس ادائیگی نہیں کررہے ہیں۔ بھینس کالونی کے1209بلک میٹرز میں11میٹرزاور درست، 1166میٹرز ناکارہ میں صرف50صارفین ایوریج بلنگ اور32ایوریج بلنگ کررہے ہیں،پرائیویٹ سوسائٹیز کے240بلک صارفین میں49میٹرز درست،85ناکارہ میٹرز میں 12سوسائٹیز نے ایوریج بلنگ اور 106سوسائٹیز نے کوئی ادائیگی نہیں کررہے ہیں۔