کوروناوائرس ، مہنگا ماسک فروخت کرنے والوں پر دفعہ 144 نافذ
ویب ڈیسک
اتوار, ۱ مارچ ۲۰۲۰
شیئر کریں
سندھ میں کورونا کیسز ظاہر ہونے کے بعد ماسک مہنگا ہونے کا معاملے پر محکمہ داخلہ سندھ نے مہنگا ماسک فروخت کرنے والوں پر دفعہ 144 نافذ کردیا ہے ۔دفعہ 144 کا اطلاق 60 روز تک رہے گا۔محکمہ داخلہ کے مطابق ماسک میں زیادہ قیمت پر فروخت کرنا جرم سمجھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ماسک میں بیچنے والا عوامی صحت کی خاطر زیادہ منافع نہیں لے سکتا۔ ماسک مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف سندھ کے تمام تھانوں کے ایس اووز کو کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔