میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں11مارچ تک توسیع

آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں11مارچ تک توسیع

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 مارچ تک توسیع کردی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کو بکتر بند میں لایا گیا۔پیشی کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ۔غیر متعلقہ افراد کو احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں سماعت کے آغاز پرمعزز جج نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیوں ریمانڈ چاہیے ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ روزانہ کی بنیاد پراسمبلی میں موجود رہتے ہیں، 8 بجے تک واپس آتے ہیں۔وکیل نیب نے کہا کہ بدرکمرشل میں ایک جائیداد33لاکھ میں خریدی، مالک سے پتہ کیا کہ جائیداد 8 کروڑ روپے کی ہے ، 2 کروڑ روپے تعمیرات پر خرچ کیے ، فیز5 میں بھی جائیداد ہے ۔تفتیشی افسر نے کہا کہ آغا سراج کے اسمبلی جانے کی وجہ سے تفتیش میں مشکلات ہیں، آغا سراج درانی کی کروڑوں کی جائیداد کا معلوم ہوا ہے ۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مختلف بنگلے آغا سراج درانی کی ملکیت ثابت ہو رہے ہیں، صاحبزادی شہناز درانی نے 3 فلیٹ بک کرائے ۔انہوں نے احتساب عدالت میں کہا کہ فرنٹ مین گلزار احمد مفرور ہے ، گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں، آغا سراج درانی کو گھر کی طرح رکھا ہوا ہے ۔تفتیشی افسر نے کہا کہ آغا سراج درانی کا باقاعدہ میڈیکل کرایا جا رہا ہے ، مکمل چھان بین کے لیے مزید ریمانڈ مطلوب ہے ۔یاد رہے کہ 21 فروری کو عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پہلا ریمانڈ ہے ، 14 روزہ ریمانڈ مانگ رہے ہیں، نیب قانون میں 90 روزہ ریمانڈ ہوسکتا ہے ۔ایڈووکیٹ شہاب سرکی کا کہنا تھا کہ گھرمیں جس طرح کارروائی کی گئی وہ نامناسب ہے ، آغا سراج درانی بیمارہیں، دو اتک نہیں دی گئی۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ڈاکٹرزموجود ہیں، ملزم کا میڈیکل کرایا گیا ہے ، آغا سراج درانی نے کہا کہ گھرسے کیا لے گئے ہیں اورکیا اپنے پاس سے شامل کریں گے ، معلوم نہیں ہے ۔بعدازاں احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا تھا۔واضح رہے کہ 20 فروری کو نیب کراچی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کوگرفتارکیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں