بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی بھارت حوالگی کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
ویب ڈیسک
جمعه, ۱ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی بھارت حوالگی کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں کہاگیا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کرنے سے روکا جائے ۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے خلاف پاکستان میں مقدمہ چلایا جائے ۔ یاد رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو27فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیاگیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے امن کے فروغ کے لیے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔