میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا کا پاکستان اور بھارت سے خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے پر زور

امریکا کا پاکستان اور بھارت سے خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے پر زور

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیلینا وہائٹ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاک بھارت وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے دونوں ممالک سے خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے پر زور دیاہے ۔امریکی دفتر خارجہ کی جنوبی ایشیا کی ترجمان ہیلینا وہائٹ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے 26فروری کو بھارت کی دہشتگردی کے خلاف کارروائی کے بعد بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے بات کی ہے جس کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے سیکیورٹی معاملات اورخطے میں امن و سلامتی قائم رکھنے کے مشترکہ مقصد میں قریبی تعاون پر زور دیا ہے ۔امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی بات کی جس میں انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی ، فوجی کارروائی سے پرہیز کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر کم کرنے پر زور دیا۔پومپیو نے دونوں وزرائے خارجہ سے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت سے برداشت سے کام لیتے ہوئے کشیدگی کو ہرقیمت پر بڑھنے سے روکنے کی حوصلہ افزائی کرتاہے ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے براہ راست رابطے اور فوجی کارروائی سے پرہیز کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے ۔دوسری جانب پینٹاگان کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا کہ قائم مقام امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہان نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے پر دھیان مرکوز رکھا ہے اور دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں