میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی فنکار بھی فوج کے شانہ بشانہ

پاکستانی فنکار بھی فوج کے شانہ بشانہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاک فوج کو جہاں ملک بھر سے خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، وہیں پاکستانی فنکار بھی کسی سے پیچھے نہیں اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑے دکھائی دیے ۔

پاکستانی فنکار سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کابھرپور اظہار کرتے دکھائی دیے، انہوں نے پاک فوج کی بھرپور حوصلہ افزائی اور ان سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے ۔ معروف اداکارفیصل قریشی نے کہا اللہ ہمارے نوجوانوں کی حفاظت کرے ،پاک فوج زندہ باد۔

اداکارو گلوکار فرحان سعید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جنگ نہیں امن چاہتے ہیں لیکن اگرپھر بھی بات سمجھ نہیں آتی تو تیا ر ہوجائو۔ فرحان سعید کی اہلیہ اور اداکارہ عروہ حسین نے لکھا کہ پاک فوج اب بھی امن کے پیغامات دے رہی ہے ، مجھے اپنی فوج پر فخر ہے ۔

اداکار فیروز خان نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان ائیرفورس اور پاکستان آرمی سے محبت کا اظہار کیا۔ داکارہ ارمینا خان نے جنگ کی صورتحال میں سب سے محفوظ رہنے کی درخواست کی۔معروف اداکار اعجاز اسلم نے لکھا کہ ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں لیکن ہماری فوج ہر قسم کے جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اداکار احمد بٹ نے کہا کہ ہمیں زبردستی جنگ میں دھکیلا جارہا ہے ، ہم جنگ نہیں چاہتے پر ہماری امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں