بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، بلاول بھٹو
شیئر کریں
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی
مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔سندھ حکومت کے ترجمان کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی۔ترجمان کے مطابق انہوں نے دہشت گرد حملے ناکام بنانے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 10 پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔


