میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ گل پلازہ، متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر فراڈیے سرگرم

سانحہ گل پلازہ، متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر فراڈیے سرگرم

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنا کر متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں
ہم کسی سے مدد نہیں مانگ رہے ہیں،حکومت قانونی کارروائی کرے،انتظامیہ

سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر فراڈیے سرگرم ہوگئے، متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گُل پلازہ کے متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پر دھوکے باز لوگوں سے پیسے بٹور رہے ہیں، سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنا کر متاثرین کے نام پر پیسے مانگے جارہے ہیں، گل پلازہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارا ایسا کوئی اکاؤنٹ نہیں۔گل پلازہ انتظامیہ صدر تنویر پاستا نے کہا کہ ہم کسی سے بھی مدد نہیں مانگ رہے ہیں، حکومت فراڈ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔دریں اثنا سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ گل پلازہ کی انکوائری سے متعلق جوڈیشل انکوائری کیلیے خط کا جواب دے دیا، جوڈیشل انکوائری سے متعلق خط سندھ ہائیکورٹ کو موصول ہونے کے بعد عدالت نے اپنا تحریری جواب ارسال کیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت حکومت خود انکوائری کرا سکتی ہے، انکوائری ایکٹ کے تحت سابق جج یا کسی قانونی ماہر پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے چیف جسٹس سے مشاورت ضروری نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں